جنیوا(این این آئی) بحر ہند کے جزیرے مڈغاسکر میں طاعون کی وجہ سے40 افرادہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں عالمی ادارہ صحت نے بتایا کہ بحر ہند کے جزیرے مڈغاسکر میں طاعون کی وجہ سے کم از کم 40 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے، حکام نے بتایا کہ طاعون کی بیماری کے بیکٹیریا میں مبتلا دیگر 119 افراد زیر علاج ہے۔ مڈغاسکر کے دارالحکومت انتاناناریو میں بھی دو طاعون زدہ مریض رپورٹ کئے گئے ہیں۔
مڈغاسکر میں طاعون سے 40 افرادہلاک
Nov 23, 2014