ٹیلنٹ کی کمی نہیں قومی بین الاقوامی مقاملوں میں مواقع کم ملتے ہیں بیڈمنٹن کھلاڑیوں کا شکوہ

Nov 23, 2015

لاہور (چودھری اشرف/ تصاویر گل نواز) پاکستانی خواتین کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر کھیل کے مواقع ہی کم فراہم کیے جا رہے ہیں۔ کئی سالوں سے ویمنز کھلاڑیوں کو نظر انداز کر کے ان پر مرد کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مقابلوں کے لیے ترجیح دی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں شریک خواتین کھلاڑیوں نے نوائے وقت کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کیا۔ کراچی کی ماحور کا کہنا تھا کہ اپنی مدد آپ کے تحت تین بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہوں۔ ملک میں قومی اور بین الاقوامی ٹورنامنٹ کی تعداد کم ہونے کی بنا پر نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آ رہا ہے۔ چھ سال سے کراچی میں کوئی ٹورنامنٹ نہیں ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے وہاں کی کھلاڑیوں کو مسائل کا سامنا ہے۔ فیڈریشن مرد کھلاڑیوں کو سپورٹ کرتی ہے جبکہ خواتین کھلاڑی اپنی مدد آپ کے تحت انٹرنیشنل مقابلوں میں شریک ہوتی ہیں۔ نئی فیڈریشن کو ٹورنامنٹ کی تعداد بڑھانی ہوگی تاکہ نئے

مزیدخبریں