لاہور(آن لائن) عمران خان کا کہنا ہے کہ کپتان اور کھلاڑیوں کا خود پر حد سے زیادہ پریشر لینا شکست کا باعث بنتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو 1992 کا ورلڈکپ جتوانے والے لیجنڈری کپتان عمران خان کا کہنا ہے کپتان اور کھلاڑیوں کا خود پر حد سے زیادہ پریشر لینا انگلینڈ سے شکست کا باعث بنا ہے۔ جب تک کپتان اور کھلاڑی خود کو پریشر سے نکالنا نہیں سیکھیں گے تب تک فتح حاصل کرنا مشکل رہے گا۔ خود کو پریشر سے نکالنے کیلئے کپتان اور کھلاڑیوں کیلئے بہترین طریقہ یہ ہے کہ وہ کبھِ بھی ہارنے کے ڈر سے نہ کھیلیں۔ جب سب بے خوف ہوکر کھیلیں گے تب ہی ٹیم فتح کی راہ پر گامزن ہو پائیگی۔
کپتان اور کھلاڑیوں کا پریشر لینا شکست کا باعث بنتا ہے: عمران خان
Nov 23, 2015