لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) تھائی لینڈ میں ہونے والی جو جٹسو ورلڈ چیمپیئن شپ میں پاکستان ٹیم نے پہلی مرتبہ سلور میڈل جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ پاکستان کے ایم عمار اور ابو حریرا نے فائنل میں ورلڈ چیمپیئن فرانس کی ٹیم کا سامنا کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اچھا مقابلہ ہوا مگر فرانس نے اپنے تجربہ کی بنا پر کامیابی حاصل کر کے گولڈ میڈل جیتا جبکہ پاکستان ٹیم سلور میڈل کی حقدار قرار پائی۔ پاکستان کے دونوں کھلاڑیوں نے 2014ء کی ایشین بیچ گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی ۔
جوجسٹوورلڈ چیمپیئن شپ پاکستان سلور میڈل جیتنے میں کامیاب
Nov 23, 2015