بھارت نے پاکستان کو ہرا کر جونئیرایشیا ہاکی کپ جیت لیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) 8 ویں جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ بھارت نے جیت لیا۔ فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان ٹیم کو کھیل میں مکمل طور پر آوٹ کلاس کرتے ہوئے 2 کے مقابلے 6 گول سے شکست دی۔ بھارت کی جانب سے ہرمان پریت سنگھ نے چار گول سکور کیے جبکہ من پریت جونیئر اور ارمان قریشی نے ایک ایک گول کیا۔ پاکستان کی طرف ایم یعقوب اور ایم دلبر نے گول سکور کیے۔ ملائیشیا کے شہر کونتین میں کھیلے جانے والے فائنل میچ کے آغاز سے ہی بھارت نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔ 15 منٹ میں ہرمان پریت سنگھ نے دو پنلٹی کارنرز پر بال کو جال کی راہ دکھا کر پاکستان ٹیم کو انڈر پریشر کر دیا۔ میچ کے 28 میں منٹ میں پاکستان ٹیم کو ملنے والے پنلٹی کارنر پر ایم یعقوب نے گول کر کے خسارہ ایک گول کم کیا جواب میں اگلے یہ منٹ میں بھارت کے ہرمانپریت سنگھ نے تیسرا گول کر کے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔ وقفہ تک بھارت کو تین ایک سے برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں بھی میچ کے 44 ویں منٹ میں ارمان قریشی نے گول کر کے مقابلہ چار ایک کر دیا۔ 6 منٹ پر من پریت جونیئر نے گول کر کے مقابلہ پانچ ایک کر دیا۔ بھارت کی طرف سے چھٹا گول ہرمان پریت سنگھ نے پنلٹی کارنر پر کر کے مقابلہ چھ ایک کر دیا۔ میچ ختم ہونے سے دو منٹ قبل پاکستان کے ایم دلبر نے گول کرکے مقابلہ 6-2 کر دیا۔ وقت کے خاتمے پر بھارت کو پاکستان کے خلاف چار گول کی برتری حاصل تھی۔ اس سے قبل تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے جانے والے میچ میں کوریا نے جاپان کو دو ایک سے مات دیکر وکٹری سٹینڈ تک رسائی حاصل کی۔ واضح رہے کہ جونیئر ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان پانچویں مرتبہ آمنا سامنا ہوا تھا جس میں چار مرتبہ بھارتی ٹیم نے جبکہ ایک مرتبہ پاکستان ٹیم نے پنلٹی شوٹ آوٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...