بھارتی وزیر خارجہ کی بھوپال کے شیلٹر ہوم میں پاکستانی لڑکے رمضان سے ملاقات، آج گیتا سے ملیں گی

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بھوپال میں ایک این جی او کے شیلٹر ہوم میں مقیم پاکستانی لڑکے رمضان سے ملاقات کی۔ بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان کی والدہ بھارت آکر بچے کو لے جانا چاہیں تو ہم انہیں ویزا دینے کو تیار ہیں۔ سشما سوراج آج پاکستان سے واپس جانے والی لڑکی گیتا سے ملاقات کریں گی، بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سورپ نے بھارتی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ گیتا کو بیٹی کہنے والے مزید دعویدار ہیں جن کے ڈی این اے نمونے کو گیتا کے ڈی این اے سے ملانے کی کوشش کی جا رہی ہے، انہوں نے کہاکہ گیتا اس وقت اندور کے ایک غیر سرکاری ادارے کے آشرم میں رہ رہی ہے جہاں وزیر خارجہ سشما سوراج اس سے پیر کو ملنے جائیں گی، ایک سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ گیتا کو اب بھی اپنے خاندان کی تلاش ہے۔

ای پیپر دی نیشن