اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں تعینات یوکرائن کے سفیر ولادیمیر لوکومو نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف روس کوئی کارروائی نہیں کر سکا ہم پاکستان میں فوجی آپریشن کی حمایت کرتے ہیں۔ روس کی جارحیت کی وجہ سے یوکرائن کی سلامتی اور خودمختاری کے لئے خطرات پیدا ہو گئے ہیں اس حوالے سے ہماری حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے یوکرائن میں یو این او امن مشن اور سکیورٹی آپریشن شروع کرنے کی اپیل کر رکھی ہے۔ ایک انٹرویو میں یوکرائن سفیر نے کہا کہ اقوام متحدہ جنگ بندی اپنے اعلان کردہ اصولوں اور قوانین پر عملدرآمد کرائے‘ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو غیر مستقل رکنیت کا حصول یوکرائن کی اہم سفارتی کامیابی ہے۔ پاکستان اور یوکرائن کے درمیان دفاع کے شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کی خدمات کی قدر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں تازہ ترین جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔ شام میں سویلین افراد کی اموات پر ہمیں بہت دکھ ہے۔ داعش کی سرگرمیاں روکنے کی ضرورت ہے۔ عالمی برادری کو اس حوالے سے ایک ہونا ہو گا۔ پاکستان کے ساتھ برآمدات کا حجم 3975 ملین امریکی ڈالرز جبکہ درآمدات 100.8 ملین امریکی ڈالر ہے۔
آپریشن ضرب عضب کے حامی، پاکستان سے دفاعی تعاون کے وسیع امکانات ہیں: یوکرائنی سفیر
Nov 23, 2015