اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت کی ایما پر خصوصی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری مقدمہ دوبارہ شروع کرنے بارے خصوصی پراسیکیوٹر اکرم شیخ ایڈووکیٹ کو رواں ہفتے باضابطہ احکامات موصول ہونے کا قوی امکان ہے ۔ نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم مقدمہ دوبارہ کھولے گی ٹیم اپنے سربراہ کا ازخود انتخاب کرے گی ۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم کی قیادت تجربہ کار اعلی افسر کو دیئے جانے کا امکان ہے ۔2013 میں تحقیقات کرنے والی ٹیم چونکہ اب موجود نہیں ہے تو نئی ٹیم رواں ہفتے بنائی جانے کا امکان ہے ۔ اس ٹیم میں بعض حساس اداروں کے افسران کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے نئی ٹیم پرانی تحقیقات کی روشنی میں معاملات کو آگے بڑھائے گی ۔ وفاقی حکومت بھی سرگرم عمل ہے اور رواں ہفتے خصوصی پراسیکیوٹر اکرم شیخ ایڈووکیٹ کو نئے احکامات موصول ہو سکتے ہیں اس بارے وفاقی وزارت قانون سے بھی مشاورت کی جا رہی ہے۔