ننکانہ: بابا گورو نانک کے 547ویں جنم دن کی تقریبات شروع، سکیورٹی ہائی الرٹ

ننکانہ صاحب +لاہور ( نامہ نگار+خصوصی نامہ نگار) سکھ مذہب کے بانی اور روحانی پیشوا باباگورونانک کے 547 ویں جنم دن کی تقریبات ننکانہ صاحب میں شروع ہوگئیں، سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات، گورودوارہ کی جانب جانے والے راستوں کو سیمنٹ کے بلاکس اور بیرئیر لگا کر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔ تقریبات رات گئے اکھنڈا پاٹھ کی رسم کی ادائیگی کے ساتھ ہی شروع ہوئیں۔ تقریبات تین روز تک جاری رہیں گی۔ سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات مذہبی جوش و خروش کے ساتھ ادا کر رہے ہیں۔ یاتریوں کے سامان کی چیکنگ کے لئے سکریننگ مشین بھی نصب ہے جبکہ مرکزی گورودوارہ جنم استھان کی کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔ علاوہ ازیں با با گورو نانک جی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے بھارت سمیت دیگر ممالک سے سکھ یاتریوں نے گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔ مترکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین محمد صدیق الفاورق نے یاتریوں کی سکیورٹی، رہائش ، لنگر و دیگر انتظامات کی خود نگرانی و معائنہ کیا اور تمام تر انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ سکھ یاتریوں کے جتھہ لیڈر سردار گورمیت سنگھ سمیت دیگر سکھ رہنمائوں نے سیکورٹی رہائش اور لنگر کے اعلیٰ انتظامات و عزت افزائی اور گوردوارہ کی خوبصورتی پر چیئرمین بورڈ کا خصوصی شکریہ اداکیا۔ یاتری آج ننکانہ روانہ ہوں گے جبکہ 25 نومبر کو مرکزی تقریب گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہو گی جس میں چیئرمین بورڈ سمیت دیگر شخصیات شرکت کریں گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...