سعودی عرب میں میاں بیوی نے گونگے بہرے بچوں کو قرآن پاک پڑھانے کا بیڑا اٹھا لیا

الریاض (این این آئی) سعودی عرب میں دو میاں بیوی نے رضاکارانہ طورپر گونگے اور بہرے بچوں کو قرآن کریم تجوید کے ساتھ ساتھ انہیں حفظ کرانے کا منفرد سلسلہ شروع کیا ہے۔ سلطان الحمود اور ان کی اہلیہ وفاء الحمید نے خود کو گونگے‘ بہرے بچوں کو قرآن کریم سکھانے کیلئے وقف کیا ہے۔ ان کے پاس ایسے 20 بچے ہیں جبکہ وفاء الحمید اپنے پانچ گونگی بہری بچیوں کو القصیم کی الرس گورنری میں واقع جامع مسجد الشیخ صالح الحنا کی ہفتہ وار تعلیم دیتی ہیں۔ سلطان حمود کے گونگے بہرے شاگردوں نے دو سال میں قرآن کریم کاآخری پارے کا حفظ مکمل کر لیا ہے اور وہ پورا قرآن کریم حفظ کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...