لاہور (این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ صرف ریاستی ادارے ہی نہیں بلکہ مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینے والے بھی حکومت سے گڈ گورننس کا تقاضا کر رہے ہیں۔ تعلیم اور صحت سمیت عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کے منصوبے اس لئے شروع نہیں کئے جاتے کیونکہ ان کی لاگت کم ہونے کی وجہ سے بہت کم ’’حصہ‘‘ نکلتا ہے۔ عمران خان سمجھدار انسان ہیں‘ انہیںکسی کے مشورے کی ضرورت نہیں۔ ایک انٹرویو میں شیخ رشید نے کہا کہ آج عوام سوال کرتے ہیں کیا پاکستان میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں۔ کیا سرکاری سکولوں میں سہولتیں پہنچا دی گئی ہیں۔ کیا سرکاری ہسپتالوں میں غریبوں کو ادویات میسر ہیں۔