راولپنڈی (این این آئی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج رائے محمد ایوب مارتھ بینظیر بھٹو قتل کیس میں استغاثہ کے گواہ مارک سیگل کے بیان پر جرح‘ مارک سیگل کا بیان چیلنج کرنے سمیت متفرق درخواستوں کی سماعت (آج) پیر کو کریں گے۔ سابق صدر پرویزمشرف کے وکیل کے گزشتہ سماعت پر حاضر نہ ہونے پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا تھا اور بحث کیلئے آخری مہلت دی تھی۔ بینظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے وکیل کے ذریعے استغاثہ کے اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل کے بیان کو عدالت میں چیلنج کیا تھا اور مو¿قف اختیار کیا تھا ویڈیو لنک کے ذریعے مارک سیگل کا بیان غیرقانونی ہے۔ بدھ کے روز کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چودھری ظاہر اور دیگر ملزمان کے وکلاءپیش ہوئے جبکہ ملزمان بھی حاضر تھے مگر سابق صدر کے وکیل فروغ نسیم پیش نہیں ہوئے جس کے باعث پرویزمشرف کی درخواست پر بحث نہیں ہو سکی۔
سماعت