روس میں آپریشن: داعش کے مقامی لیڈر سمیت 11 ہلاک

Nov 23, 2015

ماسکو (این این آئی) روس میں انسداد دہشت گردی فورس کے آپریشن میں شدت پسند تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے 11 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ روسی میڈیا کے مطابق شمالی کاکیشیا کے شہر ناچلک میں انسداد دہشت گردی فورس کے خصوصی اہلکاروں نے شدت پسندوں کی اطلاع پر آپریشن کیا، اس دوران شدت پسندوں کی جانب سے بھی سخت مزاحمت کی گئی۔ فورسز پر گرینیڈ اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا تاہم مقابلے میں عسکریت پسندوں کی زیر زمین پناہ گاہ کو تباہ کر کے علاقے کو کلیئر کیا گیا۔ روسی حکام کے مطابق آپریشن میں 11 افراد مارے گئے جن کا تعلق داعش سے تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق آپریشن میں شدت پسند گروہ کے مقامی لیڈر کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ آپریشن میں حصہ لینے والے انسداد دہشت گردی فورس کے خصوصی یونٹ کے تمام اہلکار محفوظ رہے۔

مزیدخبریں