واشنگٹن (اے این این)مغربی ممالک کے رہنمائوں نے روس کے یوکرائن میں مداخلت کے معاملے پر اس کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی مدت میں مزید چھ مہینے کی توسیع کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ یورپی یونین کے ایک سینئر سفارت کار نے ایک امریکی خبر رساں ادارے کوبتایا کہ ترکی میں گزشتہ ہفتے ہونے والے جی 20سربراہی اجلاس کے دوران فرانس کے صدر اولاند ے نے روس پر پابندی میں آئندہ برس جولائی تک توسیع کرنے کی تجویز پیش کی جس کی معاون ممالک نے حمایت کی۔
یورپی یونین کا روس کیخلاف اقتصادی پابندیوں کی مدت 6 ماہ بڑھانے کا فیصلہ
Nov 23, 2015