ساہیوال (نامہ نگار) پولیس پارٹی سے گرفتار ملزم چھڑانے پر 33 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ چک نمبر 107/9ایل میں الیکشن جیتنے کی خوشی میں اُمیدوار محمد منشاء اپنے ڈیرہ پر مجرہ کرانے میں مصروف تھا کہ پولیس نے ریڈ کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا جس پر محمد اختر وغیرہ 33 ملزمان نے پولیس پارٹی پر حملہ پر کر دیا اور محمد منشاء کو چھڑا کر فرار کروا دیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔