سری نگر(کے پی آئی)حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کشمیر میں مختلف بیماریوں کے علاج اور اس ضمن میں جدید طریقوں سے بیماریوں کی جانچ اور امراض کی تشخیص کیلئے نجی سطح پر طبی مراکز کے قیام کو وقت اور حالات کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر جیسی ریاست میں سرکاری سطح پر ہسپتالوں اور ان طبی مراکز میں امراض کی جانچ پڑتال کی سہولیت میسر ہونے کے باوجود ہزاروں لوگ اس جدید دور میں بھی مختلف مسائل اور پریشانیوں سے دوچار ہیں ۔