دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ روس تعاون کریں‘آسیان ممالک میں مضبوط شراکت داری ضروری ہے: بانکی مون

واشنگٹن ( نمائندہ خصوصی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے امریکا اور روس سے اپیل کی ہے کہ وہ دہشت گردی اور تشدد کے خاتمے کے لیے آپس میں تعاون کریں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ شدت پسندی اور تشدد کے انسداد کے لیے اگلے برس کے آغاز پر ایک منصوبہ پیش کریں گے۔ امریکی صدر باراک اوباما اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنے الگ الگ بیانات میں عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف متحد ہو کر کارروائیاں کریںگے۔ سینائی میں روسی مسافر بردار طیارے کی تباہی میں دہشت گردی کے شواہد اور اسلامک سٹیٹ کی جانب سے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد اس تنظیم کے خلاف روسی فضائی حملوں میں شدت آئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...