نئی پارٹی پر غور جاری‘ نہ بنائی تو کسی اچھی پارٹی میں شامل ہو جاﺅنگا: ذوالفقار مرزا

Nov 23, 2015

بدین (آن لائن) سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے نئی پارٹی بنانے پر غور جاری ہے اگر نہ بھی بنائی تو کسی اچھی پارٹی میں شامل ہوجاو¿نگا۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ فنکشنل بہتر جماعت ہے۔ یہ بات انہوں نے مرزا فارم ہاو¿س پر پریس کانفرنس کرتے کہی۔ ذوالفقار مرزا نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں بدین ہم نے 33 نشستیں حاصل کیں ایک پولنگ اسٹیشن کے نتائج روکے ہوئے ہیں، وہاں پر بھی ہمارا امیدوار کامیاب ہوا ہے جس کے ساتھ ہماری نشستیں 34 ہوجائیگی جبکہ پی پی کے پاس 28 یا 29 نشستیں ہیں۔ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ضلع چیئرمین اور وائس چیئرمین ہمارا ہوگا، ڈی آر او بدین اور ایس پی بدین مخالفین کا ساتھ دیں رہے ہیں، میرے خلاف جو ڈی آر او بدین کو 2 کروڑ رشوت دینے کا الزام ہے وہ غلط ہے۔ پی پی کے کچھ ایم این اے مجھ سے رابطے میں ہیں اگر انکے نام لئے تو ان کی نوکری چلی جائے گی۔ آصف زرداری دبئی جاکر بیٹھ گئے ہیں اسکا کردار خراب ہوگیا ہے، زرداری دبئی میں بیٹھے ہیں اور ایان علی پاکستان میں موجود ہیں، مجھے اس بات کا دکھ ہے۔ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ ہماری کامیابی کے بعد زرداری کی نیندیں اڑگئی ہیں۔
ذوالفقار مرزا

مزیدخبریں