میونخ (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کے مسئلے پر ترکی کے ساتھ تعاون کی ضرورت ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق میونخ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جرمن چانسلر نے کہا کہ یورپ میں داخل ہونے والے پناہ گزینوں کی تعداد کم کرنے کے لیے اس مسئلے کو عالمی سطح پر حل کیا جائے تو بہتر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شامی پناہ گزینوں کی یورپی ممالک میں آمد کو روکنے کیلئے ہمیں ترکی سے معاہدہ کرنا پڑے گا۔