لندن (بی بی سی) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اس ہفتے ارکان پارلیمان کے سامنے دولت اسلامیہ کے خلاف اور شام کے متعلق اپنی حکمت عملی پیش کریں گے۔ مختلف پارٹیوں پر مبنی خارجہ امور کی کمیٹی نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ شام میں برطانوی سرگرمی کو بغیر کسی ’جامع منصوبے‘ کے مزید وسعت نہیں دی جاسکتی ۔