برطانوی وزیراعظم رواں ہفتے پارلیمنٹ میں داعش کیخلاف حکمت عملی پیش کرینگے

Nov 23, 2015

لندن (بی بی سی) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اس ہفتے ارکان پارلیمان کے سامنے دولت اسلامیہ کے خلاف اور شام کے متعلق اپنی حکمت عملی پیش کریں گے۔ مختلف پارٹیوں پر مبنی خارجہ امور کی کمیٹی نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ شام میں برطانوی سرگرمی کو بغیر کسی ’جامع منصوبے‘ کے مزید وسعت نہیں دی جاسکتی ۔

مزیدخبریں