رحیم یارخان (کرائم رپورٹر) سزائے موت کے 3 مجرموں کو جمعرات 3 دسمبرکو صبح سنٹرل جیل بہاولپور میں پھانسی دی جائیگی۔ پھانسی پانے والوں میں فقیر محمد کا تعلق رحیم یارخان، محمد خان کا تعلق چشتیاںاور محمد بوٹا کا تعلق ہارون آباد سے ہے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل بہاولپور کے اعلامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولپور نے مختلف مقدمات میں سزائے موت پانے والے دو قیدیوں محمد خان اور محمد بوٹا کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردئیے ہیں۔
3 مجرموں کو 3 دسمبر کو سنٹرل جیل بہاولپور میں پھانسی دی جائیگی
Nov 23, 2015