ٹیکس مقدمات ہارنے والوں کو دہشت گرد قرار دینے کا قانون معیشت تباہ کر دے گا: میاں محمد علی

Nov 23, 2015

لاہور (پ ر) ٹیکس مقدمات ہارنے والے تاجروں اور صنعت کاروں کو دہشت گرد قرار دینے کا قانون ملکی معیشت کو تباہ کر دے گا۔ سینٹ میں منی لانڈرنگ کا مجوزہ بل کاروبار کش ہے کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) تاجر ونگ پنجاب کے صدر محمد علی میاں نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بل کے تحت اگر کسی کاروباری شخص کے ریونیو یا ٹیکس مقدمات میں ٹیکس حکام اگر اپیل مسترد کر دیں گے تو اس شخص کو دہشت گرد قرار دے کر اتنی منی لانڈرنگ کے تحت گرفتار کر کے مقدمات چلائیں جائیں گے۔

مزیدخبریں