بنک ٹرانزکشن ٹیکس کا مسئلہ فوری حل کیا جائے: لاہور چیمبر

Nov 23, 2015

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد نے بینکوں سے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کا مسئلہ جلد سے جلد حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اسے فوراً حل کرے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنا چاہتی ہے لیکن ضروری ہے کہ تجارتی و معاشی معاملات پر اسے اعتماد میں لیے بغیر فیصلے نہ کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں سے لین دین پر ٹیکس کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنا بہت ضروری ہے۔ دریں اثناء نائب صدر ناصر سعید نے کہا ہے کہ اس شعبے کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈز مختص کرنا ضروری ہے ۔

مزیدخبریں