مسلم لیگ (ن) ساہیوال کے ورکرز کا انتخابی بے قاعدگیوں کے خلاف لاہور میں مظاہرہ

Nov 23, 2015

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) ساہیوال کے ورکز نے انتخابی بے قاعدگیوں کے خلاف لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مقامی قیادت کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔ لیگی رہنما حاجی عبداللطیف نے کہا کہ میں (ن) لیگ کے ٹکٹ پر یوسی 6 میں دس ووٹوں کی برتری سے بلدیاتی انتخابات جیت کر چیئرمین منتخب ہوا۔ دوبارہ گنتی میں بھی میرے تین ووٹ زیادہ نکلے‘ لیکن اس کے باوجود ریٹرننگ آفیسر نے میرے جیتنے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔ مظاہرین نے وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پارٹی ڈسپلن اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کا محاسبہ کریں۔

مزیدخبریں