مانگامنڈی (نامہ نگار) ٹھیکیدار اندرون شہر ملتان روڈ کی تعمیر نا مکمل چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔ سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھوں کی وجہ سے ٹریفک کا چلنا دشوار ہو گیا۔ اور گردو غبار اڑنے سے شہری اور تاجر مختلف بیماریون میں مبتلا ہوگئے اور کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ۔ سڑک کی نامکمل تعمیر اور تجاوزات کی بھر مار کی وجہ سے ملتان روڈ اور ہسپتال روڈ پر کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام رہنا روزانہ کا معمول بن گیا ۔ 1122والوں کو ایمرجنسی مریضوں کو ہسپتال پہنچانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے او ر متعدد بار مریض ٹریفک میں ہی پھنسے رہتے ہیں ۔ مانگا منڈی کی مختلف تنظیموں کے رہنمائوں اور شہریوںنے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور ڈی سی او لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ذاتی دلچسپی لے کر صورت حال کو بہتر کرائیں ۔
مانگا منڈی:ٹھیکیدار اندرون شہر ملتان روڈ کی تعمیر نامکمل چھوڑ کر غائب ہو گیا
Nov 23, 2015