لاہور (خصوصی نامہ نگار) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے خون دینے والے لوگ جمعیت اور جماعت کے ہیں۔ باقی پارٹیاں آج تک اقتدار کے مزے لوٹتی رہی ہیں۔ بہت سی حکومتیں آئیں مگر عوام کی قسمت نہیں بدلی۔ جب تک ملک میں اسلامی انقلاب نہیں آتا‘ مسائل سے نجات نہیں ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد منصورہ میں اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلباء لاہور محمد مستقیم معین اور سیکرٹری جنرل جبران سلمان بٹ بھی موجود تھے۔