لاہور(خصوصی نامہ نگار)مسجد نبوی کے امام اور خطیب الشیخ احمد بن طالب بن حمید نے کہا ہے کہ سعودی حکمران اور عوام پاکستان کو اپنا گھر سمجھتے ہیں پورے عالم اسلام کو ایٹمی پاکستان پر فخراور ناز ہے یہ بات انہوں نے متحدہ جمعیت اہل حدیث کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور صوبائی امیر مولانا نعیم بادشاہ سے مدینہ منورہ میں ملاقات کے دوران کی، مولانا نعیم بادشاہ نے کہا کہ عالم اسلام کیلئے سعودی حکومت کی خدمات کی کوئی مثال نہیں۔ سعودی حکومت نے ہر مشکل وقت پر پاکستان اور مسلمانوں کی مدد کی ہے۔
عالم اسلام کو ایٹمی پاکستان پرفخروناز ہے امام مسجد نبوی کی نعیم بادشاہ سے گفتگو
Nov 23, 2015