ہائوس جاب ڈاکٹرز کو تنخواہ دی جائے: ہیومن رائٹس موومنٹ

لاہور (خبر نگا) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں مسلسل دن رات ڈیوٹی کرنیوالے ہائوس جاب ڈاکٹرزکوتنخواہ دی جائے، حکومت انہیں ان کے بقایا جات کی ادائیگی بھی یقینی بنائے۔ ہائوس جاب ڈاکٹرزکو مسلسل کئی برسوں تک تنخواہوں سے محروم رکھنا ان کے بنیادی حقوق پر حملے کے مترادف ہے۔ ڈاکٹرز کی اپنے چارٹرآف ڈیمانڈ کے حق میں ہڑتال سے حکمرانوں کا توکچھ نہیں جاتا لیکن عام لوگ بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔ ڈاکٹرز کو چھ یا آٹھ گھنٹوں سے زیادہ ڈیوٹی پر مجبور نہ کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن