بلدیاتی الیکشن میں شاندار کامیابی عوام کامسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار ہے: اعجاز ملک اعوان

لاہور (پ ر ) تاجر اتفاق گروپ کے صدر محمد اعجاز ملک، جنرل سیکرٹری میجر ریٹائرڈ یاسین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی شاندار کامیابی عوام کا مسلم لیگ ن کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے۔ وہ گزشتہ روز نومنتخب چیئرمین حاجی حنیف کے اعزاز منعقدہ تقریب میں خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی حکومت میں ملک میں ترقی اور خوشحالی سفر جاری و ساری رہے گا۔ مہمان خصوصی میں مسلم لیگ ن کے خوشنود بٹ، قیصر بٹ، سکندر بٹ، رانا نثار، زاہد سماٹراوالے، میاں شوکت، ماما عارف آصف بٹ، ایاز فریدی، اشرف خان فریدی، یونس قادری، ملک اسد، ملک احمد اور محمد شہباز پہلوان شامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن