فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناءاللہ نےکہا کہ بلدیاتی انتخابات کے عمل کو کسی کی جانب سے چیلنج نہیں کیا گیا۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دونوں مراحل پرامن اورشفاف تھے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں کوئی گروپ نہیں، بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن نے کامیابی حاصل کی ہے۔ راناثناءاللہ نےکہا کہ فیصل آباد میں ڈاکٹرز کی کمی پورا کرنےکے لئےچارنئے میڈیکل کالجزاورساٹھ بستروں پرمشتمل چائلڈ نرسری کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ تمام ہسپتالوں کوالائیڈ ہسپتال جیسی سہولیات دی جائیں گی۔ پنجاب حکومت نےفیصل آباد میں صحت عامہ کے لیے اربوں روپے خرچ کیے ہیں۔