بھارتی ایئر فورس کا چوپر وشنو دیوی ایئر بیس سے اڑا ہی تھا کہ کچھ دور جا کر گر گیا.بھارتی میڈیا کے مطابق ہیل کاپٹر میں سات افراد سوار تھے جن کے بچنے کی کوئی امید نہیں ۔ایک ماہ میں یہ دوسرا بھارتی ہیلی کاپٹر ہے جو مقبوضہ وادی میں گر کر تباہ ہوا ہے ۔
بھارتی قابض فوج نے ہندوواڑہ کے علاقے میں فائرنگ کر کے ایک کشمیری نوجوان کو ہلاک کر دیا ۔ریاستی پولیس اور فوج نے کل رات سے کپواڑہ کا گھیروؤ کر رکھا ہے اور شہری گھروں تک محدود ہیں۔