ذرائع کے مطابق یکم دسمبرسے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے فی لیٹرکمی کا امکان ہے، پٹرول کی قیمت میں تین روپےفی لیٹرکمی متوقع ہے،جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 4روپے 10پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 50پیسے فی لیٹرکمی کا امکان ہےاور ہائی اوکٹین کی قیمت میں 4روپے 50پیسے فی لیٹرکمی متوقع ہے،ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیس نومبرکوارسال کی جائے گی، عالمی مارکیٹ میں خام آئل کی قیمتوں میں چار ڈالرفی لیٹرکمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتون میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے-