اسلام آباد (نامہ نگار + نوائے وقت رپورٹ) سینیٹ اجلاس چیئرمین رضا ربانی کی زیر صدارت ہوا۔ سینٹ نے پاکستان انجینئرنگ کونسل ترمیمی بل 2016ئ، مجموعہ ضابطہ دیوانی ترمیمی بل منظور، سینٹرل لاءافسر ترمیمی بل 2016ءکی منظوری دی گئی۔ سینٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل 2016ءکی متفقہ طور پر منظوری بھی دی گئی۔ سینٹ میں تحفظ حرمین شریفین کی قرارداد منظور کی گئی۔ مکہ مکرمہ کی جانب میزائل داغنے کے خلاف سینٹ میں مذمتی قرارداد منظور کی گئی۔ قرارداد راجہ ظفرالحق نے پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا مکہ مکرمہ میں میزائل داغا گیا جسے سعودی ائر ڈیفنس نے تباہ کیا۔ اقوام متحدہ اور او آئی سی میزائل داغے جانے کا نوٹس لیں۔ اس حملے سے پاکستانیوں اور مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔ ہم مقدس مقامات کے تحفظ کیلئے سعودی عرب کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ چیئرمین سینٹ نے کہا خواجہ سراﺅں کو حقوق دلانا ریاست اور پارلیمان کی ذمہ داری ہے۔ سینٹ کمیٹی خواجہ سراﺅں کے حقوق کیلئے قانون سازی پر غور کرے۔ چیئرمین سینٹ نے کمیٹی کو 2 ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ سینیٹر حافظ حمداللہ نے کہا خواجہ سراﺅں سے اچھوت جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔ پولیس خواجہ سراﺅں سے بھتہ لیتی ہے۔
سینیٹ/ بل/ قرارداد