ججز نظر بندی کیس: عدالتی مفرور کی جگہ کیسے پیش ہو سکتے ہیں، عدالت کا مشرف کے وکیل سے استفسار

اسلام آباد (نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں ملزم پرویز مشرف کیخلاف کیس کی سماعت 8دسمبر تک ملتوی کر دی، عدالتی مفرور کی طرف سے آپ کیسے پیش ہو سکتے ہیں۔ فاضل جج کا ملزم کے وکیل سے استفسار، قانونی معاونت کریں، پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا کہ ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں، مستقل استثنیٰ کی درخواست خارج ہو چکی ہے لہذا جب تک ملزم حاضر نہیں ہوتا اسوقت تک نہ ہی اسکا کوئی وکیل عدالت میں پیش ہو سکتا ہے اور نہ ہی کوئی درخواست قابل قبول ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...