نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 9 پیسے یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی

Nov 23, 2016

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی نو پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی ہیں۔ لائف لائن زرعی صارفین ٹیرف کمی سے مستفید نہیں ہوسکیں گے۔ چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت سماعت کے بعد نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی 9 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ نیپرا نے ستمبر کے مہینے کے لئے بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ نیپرا کے مطابق اکتوبر میں 1 ارب 47 کروڑ یونٹ بجلی صارفین کو فروخت کی گئی۔

مزیدخبریں