سرینگر(آئی این پی) بھارتی حکومت نے کنٹرول لائنلائن اور ورکنگ باﺅنڈری پرنئے بنکروں کی تعمیر شروع کر تے ہوئے منصوبے کے لئے 50کروڑ روپے مختص کر دیئے ہیں۔ بنکرز کی تعمیر کا یہ منصوبہ ریاست کی کٹھ پتلی حکومت نے شروع کیا ہے۔ فنڈز بھارت کی مرکزی حکومت نے فراہم کئے ہیں۔ کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جموں میں صوبائی انتظامیہ کے اجلاس میں اس کا اعلان کیا اور کہا حکومت جنگ بندی لائن پر گولہ باری سے عوام کو بچانے کے لئے یہ منصوبہ شروع کیا جا رہاہے تا کہ لوگ گولہ باری کے دوران بنکروں میں پناہ لیں سکیں۔اجلاس میں صوبائی انتظامیہ جموں کی طرف سے منصوبے کے خدو خال پیش کئے گئے۔ انہوں نے سرحدی علاقوں میں فصلوں کی کٹائی کا بھی جائزہ لیا۔ انہیں بتایا گیا بالا کوٹ سیکٹر میں اضافی راشن بھیجنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ نے سرحدی علاقوں میں بنکروں کی تعمیر کیلئے اراضی کی نشاندہی کے احکامات دئیے تا کہ ایمرجنسی کے وقت عوام کو ان میں رکھا جا سکے۔