کراچی (صباح نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف سے نائجیریا اور مصر کے وزراء دفاع نے کراچی میں الگ الگ ملاقاتیں کیں ملاقاتیں کراچی میں جاری دفاعی نمائش کے دوران ہوئیں، ملاقاتوں میں ان ممالک سے دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا نائجیرین ہم منصب سے ملاقات میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دستخط کردہ باہمی تعاون کی یادداشت عملی اقدامات کی متقاضی ہے جبکہ نائیجیرین وزیر دفاع منصور محمد نے کہا کہ نائیجیریا آئندہ سال امن مشقوں میں شرکت کرے گا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاک بحریہ نائیجیرین نیوی کو تربیتی سہولیات فراہم کر سکتی ہے۔ مصری وزیر دفاعی پیداوار جنرل (ر) محمد سعید العصر نے خواجہ آصف سے ملاقات میں دو طرفہ روابط مستحکم بنانے پر زور دیا جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مصر کے ساتھ تعلقات کو تیزی سے فروغ دینا چاہتے ہیںتکنیکی وفود کے تبادلے سے مشترکہ دفاعی پیداوار کا آغاز کر سکتے ہیں۔
خواجہ آصف سے نائیجریا، مصر کے ہم منصب کی ملاقاتیں‘ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
Nov 23, 2016