اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعل سازی سے زندگی بچانے والی ادوےات کی قےمتوں مےں اضافہ کرکے شہرےوں سے 1ارب روپے ہتھےانے کے کےس مےں وزارت صحت کے سےکرٹری پرائسنگ کمےٹی سمےت نجی فارماز کے سات ڈائرےکٹر وںکی عبوری ضمانت خارج کردی ہے نےب نےمذکورہ افسران کو احاطہ عدالت سے گرفتارکرلےا ہے ۔منگل کے روز عدالت عالےہ کے جسٹس شوکت عزےز صدےقی اور جسٹس محسن اختر کےانی پر مشتمل ڈوےثرن بنچ نے درخواست گزاروں کی عبوری ضمانتوں کی سماعت کی ۔ نےب کی جانب سے پراسکےوٹر سردار مظفر عباسی نے عدالت کو بتاےا کہ مذکورہ ملزمان نے وزارت ہےلتھ کے نجی ادارے ڈرےپ کی معاونت سے ازخود آٹھ فارما کمپنےوں کی تےار کردہ ادوےات کی قےمتوں مےں اضافہ کےا اور شہرےوں سے اےک ارب روپے ہتھےائے ہےں انہوں نے عدالت کو بتاےا کہ ملزمان کے خلاف تاقابل تردےد شوائد موجود ہےں لہذا فاضل عدالت نے ملزمان کی ضمانت قبل ازگرفتار ی کی درخواست مسترد کردے جس پر فاضل عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی جس کے بعد نےب پولےس نے ڈرےپ کے گرےڈ اکےس کے آفےسر سےکرٹری پرائسنگ ڈاکٹر محمد علی سمےت نجی کمپنےوں کے سات ڈائرےکٹرز کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلےا ہے پولےس نے احاطہ عدالت سے فرار ہونے والے دو ڈائرےکٹرز کو بےلا روڈ جی ٹن سے اپنی حراست مےں لےا ہے واضح رہے کہ مذکورہ کےس مےں نےب پہلے بھی آٹھ افراد کو گرفتار کرچکی ہے جبکہ سابق سی ای او ڈرےپ ارشد فاروق فہےم کی گرفتاری بھی آج متوقع ہے۔
ادویات قیمتیں:سیکرٹری پرائسنگ کمیٹی سمیت 7فارما ڈائریکٹرز کی عبوری ضمانت خارج
Nov 23, 2016