کراچی (نوائے وقت رپورٹ) احتساب عدالت کراچی انٹر نیٹ بنکنگ کے ذریعے فراڈ کے پہلے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے 2 ملزمان کو سزا سنائی۔ مجرم خرم کو 7 سال قید اور ایک کروڑ 32 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کی سزا دی گئی۔ مجرم عبدالغفار کو 5 سال قید اور 7 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ مجرموں نے انٹر نیٹ بنکنگ کے غلط استعمال سے دو کروڑ سے زائد کی کرپشن کی۔
کراچی: انٹر نیٹ بنکنگ فراڈ کیس 2 ملزموں کو 12 سال قید ایک کروڑ 39 لاکھ روپے جرمانہ
Nov 23, 2016