سابق صدر مرسی کو عمرقید کی سزا کالعدم، دوبارہ مقدمہ چلانے کا حکم

Nov 23, 2016

قاہرہ (آئی این پی ) مصری عدالت نے سابق صدر محمد مرسی کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے مقدمہ دوبارہ چلانے کا حکم دیا، دیگر مقدمات میں طویل قید کی سزائیں ہونے کی وجہ سے مرسی کی رہائی فی الحال ممکن نہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطا بق مصری عدالت نے فلسطینی تنظیم حماس کے ساتھ مل کر جاسوسی کرنے کے الزام میں اخوان المسلمون کے رہنما محمد مرسی کے خلاف مقدمہ دوبارہ چلانے کا حکم دیا اور کہا ہے کہ اسی طرح کے دیگر مقدمات میں طویل قید کی سزائیں ہونے کی وجہ سے مرسی کی رہائی فی الحال ممکن نہیں۔سابق صدر محمد مرسی کو فلسطین کی تنظیم حماس اور لبنانی تنظیم حزب اللہ کے لئے جاسوسی کے الزامات کے تحت گزشتہ برس جون میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔مصری عدالت نے 2005ء اور 2013ء میں حساس دستاویزات کو ملک سے باہر پہنچانے کے الزام میں دیگر 16 افراد کی سزائے موت کو بھی بر قرار رکھا تھا۔

مزیدخبریں