طرابلس(اے این این ) لیبیا میںایک بندر کے حملے کی وجہ سے دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ جنوبی لیبیا کے شہر سبھا میں پیش آیا جہاں قدافیہ نامی قبیلے کے ایک دکاندار کے پالتو بندر نے اولاد سلیمان قبیلے سے تعلق رکھنے والی سکول کی طالبات پر حملہ کر دیا۔اس واقعے کے بعد قدافیہ قبائل کے افراد نے بندر کے مالک پر حملہ کر دیا۔اس کے بعد اولاد سلیمان اور قدافیہ قبیلے کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا اور یہ کئی دن تک جاری رہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق جھڑپوں میں مارٹر سمیت بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا اور اس میں 50 افراد زخمی بھی ہوئے۔اس واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق بندر نے ایک لڑکی کا حجاب کھینچا، اسے نوچا اور کاٹا بھی تھا۔