فرانس: دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 7 مشتبہ افراد گرفتار

پیرس (این این آئی) فرانسیسی حکومت نے کہاہے کہ ملک میں دہشت گردی کے ایک منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے سات مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزیر داخلہ برنارڈ کازینووا نے پیرس میں صحافیوں کو بتایا گرفتار شدگان میں مراکش اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں، جن کی عمریں 29 اور 37 برس کے درمیان ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے اِن مشتبہ افراد کو گزشتہ روز حراست میں لیا گیا۔ ممکنہ دہشت گردانہ حملوں کے پیش نظر فرانس میں گزشتہ ایک برس سے ہنگامی حالت نافذ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...