ہے فی دا (آ ئی این پی) چین نے میا نمر کے سر حدی علا قو ں میں نسلی فسا دات سے جا نبچا کر سر حد پر پہنچنے وا لے 3000 مہاجرین کو عارضی پنا ہ گا ہوں میں منتقل کر دیا، میانمر میں موجود چینی سفیر پھان شو ئے سو نگ نے مو جودہ صورتحا ل کے حوا لے سے جا ری بیان میں کہا کہ میا نمر کے سر حدی علا قو ں میں جا ری نسلی فسا دات سے 3000 لوگ اپنی جان بچا کر چین کی سر حد پر پہنچے جنہیں عارضی پنا ہ گا ہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، زخمی حا لت میں پہنچنے وا لے میا نمر کے شہر یوں کو طبی امداد بھی فرا ہم کی گئی ہے ، مقا می چینی انتظا میہ نے انتہا ئی مﺅ ثر طر یقے سے فعا ل ہو تے ہو ئے صورت حال پر سنبھا لا ہے،میا نمر کے سر حدی علا قو ں میں نسلی مسلح گرو ہوں کی میا نمر کی فو ج کے ساتھ شد ید جھڑ پیں جا ری ہیں جن کے با عث ایک چینی شہر ی بھی زخمی ہواجسے فو ری طو ر پر طبی امداد فرا ہم کی گئی، چینی وزارت خا رجہ کے تر جمان کینگ شو آن نے بھی کہا ہے کہ چین اور میا نمر کی سر حد پر مو جو د چینی علا قو ں میں آ باد شہر یوں کو تحفظ فرا ہم کر نے کیلئے مﺅ ثر انتظامات کیئے جا رہے ہیں، چین تمام صو رت حال پر کڑ ی نگا ہ رکھے ہو ئے ہے۔
میانمر کے 3 ہزار مہاجرین کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا‘ چینی سفیر
Nov 23, 2016