لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر خوراک پنجاب بلا ل یاسین نے کہا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے کسی بھی افسر یا عملہ کی کرپشن میں ملوث ہونے کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے راولپنڈی میں ضلعی دفتر کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دریں اثنا بلال یاسین نے کمرشل مارکیٹ اور فوڈ سٹریٹ میں دو ہوٹلوں کا اچانک دورہ کیااورفاسٹ فوڈکے دوہوٹلوں میں صفائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری گھی استعمال کرنے پر مجموعی طور سات لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔