راولپنڈی ( نےوز رپورٹر)صوبائی وزیر خوراک پنجاب بلا ل یاسین نے کمرشل مارکیٹ اور فوڈ سٹریٹ میں دو ہوٹلوں کا اچانک دورہ کیا سیور فوڈز اور کے ایف سی کمرشل مارکیٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری گھی استعمال کرنے پر مجموعی طور سات لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ صوبائی وزیرکے ایف سی ، کمرشل مارکیٹ اور سیور فوڈز، فوڈ سٹریٹ کے کچن میں گئے ، اشیائے خوردنی کا معیار چیک کیا اور کچن کام کرنے والے ملازمین کی صفائی کا بھی جائز لیا۔صوبائی وزیر خوراک پنجاب بلا ل یاسین نے کچن ملازمین کے دستانے نہ پہننے پر، فریزر میں محفوظ اشیا ءپر تا ریخ درج نہ کرنے پر اور غیر معیاری گھی استعمال کرنے سیور فوڈز پرفوڈ سٹریٹ پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ۔ وہ کے ایف سی کمرشل مارکیٹ کے کچن میں گئے اور ناقص کوکنگ آئل میں اشیا ءفرائی کرنے پر دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ اس موقع پر ڈائر یکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل، ڈائر یکٹر آپریشنز رافعہ حیدر، ڈپٹی ڈائریکٹر فرخ علی اور فوڈ سیفٹی آفیسر پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی عدنان اکرام اور دیگر افسران اور اہلکار بھی موجود تھے۔اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک پنجاب بلا ل یاسین نے کہاکہ ملاوٹ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور راولپنڈی کے باسیوں کو اعلی معیار کی صحت مند خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کی ٹیم کے اہلکار میرٹ پر بھرتی کئے گے ہیں اور وہ مکمل طور پر تربیت یافتہ ہیں اورپوری دیانتدری سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے