عوامی ٹیکسوں پر پلنے والی تحصیل انتظامیہ مسائل حل کرنے میں ناکام

کھوڑ(نامہ نگار) کھوڑ اپنی تحصیل پنڈیگھیب کا سب سے بڑا کاروباری وسیاسی مرکز ہے جو درجنوں دیہاتوں کے مرکز میں واقع ہے کھوڑ انتظامیہ مشنری نہ ہونے کی وجہ سے مسائل کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے تجاوزات مافیا کی تجاوزات شیطان کی آنت کی طرح بڑھتی جارہی ہیں،گراں فروش من مانیاں کررہے ، صفائی کانظام نہ ہونے کی وجہ سے ہرطرف گندگی پھیلی ہوئی ہے ،ٹریفک پولیس نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے غلط پارکنگ ،اوور لوڈنگ کی وجہ سے ٹریفک کا جام رہنا معمول بن چکا ہے کئی ماہ سے واٹر سپلائی بند پڑی ہے عوام پانی کی بوندبوند کو ترس رہے ہیں صحافی برادری اپنے فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے بار ہا تمام مسائل بذریعہ پریس تحصیل وضلع انتظامیہ کے نوٹس میں لا چکے ہیں مگر عوامی ٹیکسوں پر عیاشی کرنے انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہوئی انہیں گھر بھیجا جائے اگر ہم نے طریقہ انتخاب تبدیل نہ کیا تو شائید ہمارے حالات درست نہ ہوں ۔

ای پیپر دی نیشن