قرآن و سُنت سے رشتہ جوڑ نا دُنیا و آخرت کی کامیابی کا راز ہے، پیرامین الحسنات

فتح جنگ (نامہ نگار) وزیر مملکت برائے مذہبی اُمور پیر سید امین الحسنات شاہ نے کہا ہے کہ قرآن و سُنت سے رشتہ جوڑ کر ہی دُنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے قرآن ِ پاک ہمارے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے خصوصی انعام ہے جو کہ اللہ تعالیٰ کی ذاتِ برکات نے اپنے پیارے حبیب کی اُمت کی بخشش کا ذریعہ بنا کر قیامت تک آنے والی اُمت محمدیہ کے لیے بھیجا ہے اِن خیالات کا اظہاراُنہوں نے فتح جنگ کی معروف روحانی درسگاہ پیر سید احمد شاہ دارالعلوم ہمدانیہ میں سجادہ نشین پیر سید محمد قاسم شاہ سیالوی کی زیر نگرانی منعقدہ تقسیمِ انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اِس موقع پر پیر محمد انور شاہ قریشی ،سابق تحصیل ناظم سردار افتخار احمد خان،ملک امانت خان راول،چیئرمین مختیار احمد خان،ایم سی فتح جنگ کے کونسلرز محمد شفیق،عابد عزیز خان ایڈووکیٹ،محمد زبیر خان،سردار حامد خان اجوالہ،سلیم خان جعفر،حسنات احمد خان،محمد قیوم اور ملک کامران خاکی سمیت ٹی ایم او خان بادشاہ،ٹی او آر منیر احمد خان،نعیم جاوید،صدیق کانجو،ضمیر خان صدکال ،ماسٹر نثار احمد اور لیاقت حسین شاہ کے علاوہ ضلع بھر کے علمائِ اکرام ،منتظمین مدارس،طلباءاور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی دارالعلوم ہذٰا کے ہونہار طلباءحافظ فرحت شہزاد کی بھیرہ شریف کی تمام برانچوں سے ادیبِ عربی کے امتحانات میں اول پوزیشن حاصل کرنے ، حافظ محمد بلال کی تعلیمی بورڈ راولپنڈی سے سیکنڈ پوزیشن حاصل کرنے اور حسنین احمد کی ضلع بھر میں اول پوزیشن حاصل کرنے پرتقریب کے مہمانِ خصوصی پیر سید امین الحسنات شاہ نے اپنے دستِ مبارک سے انعامات دیتے ہوئے کہا کہ دینی تعلیم حاصل کرنے والے خلقِ خدا کی خدمت کا پیکر بن جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ دین مصطفےٰ پر عمل پیرا ہو کر ہی انسان اپنی زندگی کو کامیابی و کامرانی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن