کراچی (کلچر ل رپو رٹر)آرٹس کونسل کی لائبریری کمیٹی کے تحت فیروز ناطق خسرو کی 8 کتابوں ’’ہزار آئینہ، آئینہ چہرہ دھونڈتا ہے ، طلسم مٹی کا ،ستارے توڑ لاتے ہیں، آنکھ کی پتلی میں زندہ عکس، فرصت ِ یک نفس، انتخاب کلام ناطق ،کندقلم کی جیبھ‘‘ کی تقریب پذیرائی گزشتہ شب ہوئی۔ صدارت پروفیسر جاذب قریشی نے کی ۔ مہمان خصوصی مسلم شمیم ایڈووکیٹ اورمہمان اعزازی پروفیسرانوار احمد زئی تھے۔ پروفیسر جاذب قریشی نے کہاکہ فیروز ناطق خسروایک ایسے شاعر ہیں جنہوں نے ایئرفورس میں طویل عرصہ تدریسی و انتظامی عہدوں پر کام کیا اور ساتھ ساتھ اپنی شاعری کے سفر کو بھی جاری رکھا، وہ ایک ایسے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جن کا نسبتی اور خاندانی شجرہ کئی مقبول شعراء سے جاکر ملتا ہے۔ ان کی آج 8کتابوں کی رونمائی ایک شاعر کے لئے بڑی اعزاز ہے پروفیسرانوار احمد زئی نے کہا کہ فیروز ناطق خسرو، ایک قادرالکلام شاعر ہیں، ان کی شاعری میں جدید اور نمایاں ہے۔فیروز ناطق خسرو نے کہاکہ میں آرٹس کونسل کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری کتابوں کی رونمائی کے لئے شاندار تقریب کا اہتمام کیا اور حو صلہ افزائی کی اس مو قع پرڈاکٹر رخسانہ صبا، صغیر احمد جعفری، اکرم کنجاہی، مجید راجپوت ، عبدالصمد تاجی ، منظوم صبیحہ صبائ، نسیم کاظمی ، ڈاکٹر نثار احمد نثار، تبسم صدیقی ،ڈاکٹر معین قریشی، ہما بیگ، ریحانہ احسان، حجاب فاطمہ حجاب اور وقار زیدی نے بھی خطا ب کیا ۔