کراچی (کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے کراچی میں نئے ٹیکس دہندگان کی تلاش اور ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کویقینی بنانے کی غرض سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔ذرائع کے مطابق خصوصی ٹیموں کو انکم ٹیکس آرڈیننس2001، سیلز ٹیکس ایکٹ1990 اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ایکٹ2005 کے تحت اختیارات دیے گئے ہیں، ٹیکس دائرے کو بڑھانے کی غرض سے ریجنل ٹیکس آفس ٹو کراچی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ذرائع کاکہناہے کہ کراچی کے بعد ایسی ہی ٹیمیں لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی،فیصل آباد، ملتان اور حیدر آباد میں بھی تشکیل دی جائیں گی،ایف بی آر نے پہلے مرحلے میں کراچی، لاہوراور اسلام آباد میں نئے ٹیکس دہندگان تلاش کرنے کی حکمت عملی مرتب کی ہے اور اس کیلئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر نے کلیدی کردار ادا کیاہے۔
نئے ٹیکس دہندگان کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل
Nov 23, 2017